چٹانوں میں فائر

 
چٹانوں میں فائر کور فوٹو
چٹانوں میں فائر کور فوٹو

عنوان : چٹانوں میں فائر (مکمل ناول)

مصنف : ابنِ صفی

راوی: علی عمران

خلاصہ : 

"چٹانوں میں فائر" ابنِ صفی کے مشہور عمران سیریز کا ایک دلکش اور مہماتی ناول ہے۔ کہانی کا مرکزی کردار، علی عمران، مختلف خطرناک اور پیچیدہ کیسز حل کرتا ہے۔

اس ناول میں، کیپٹن فیاض کے حلقہ احباب میں سے کرنل ضرغام کو کچھ  پیچیدہ اور خطرناک حالات درپیش ہیں۔ معاملہ چونکہ سرکاری نوعیت کا نہیں ہوتا، اس لیے کیپٹن فیاض عمران کو سونا گڑھی کے سرسبز  و شاداب پہاڑی  علاقہ میں بھیجتا ہے۔ عمران کو معلوم ہوتا ہے کہ وہاں ایک بین الاقوامی گروہ سرگرم ہے جو دنیا بھر میں منشیات کی تجارت کے لیے مشہور ہے۔ اس گروہ کے سربراہان انتہائی چالاک اور خطرناک ہیں، جو عمران کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ثابت ہوتے ہیں۔

کہانی میں عمران کی ذہانت، بہادری، اور اس کا عمومی احمقانہ انداز نمایاں ہیں۔ عمران نہ صرف ان مجرموں کو پکڑنے میں کامیاب ہوتا ہے بلکہ ان کے ناپاک ارادوں کو بھی ناکام بناتا ہے۔ اس دوران کئی خطرناک مراحل اور پیچیدہ مسائل پیش آتے ہیں جنہیں عمران اپنی عقل و فراست اور طاقت کے ذریعے حل کرتا ہے۔

"چٹانوں میں فایٰر" ایک دلچسپ، مہماتی اور سنسنی خیز ناول ہے جو قاری کو آخری صفحے تک جکڑے رکھتا ہے۔ ابنِ صفی کی تحریر کی خوبصورتی اور کہانی کی پیچیدگی اسے ایک بہترین ادبی شاہکار بناتی ہے۔





تبصرے